راول ڈیم میں میں پانی کے ذخائر کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد انتظامیہ نے ڈیم کےاسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، راول ڈیم کے اسپل ویز کل صبح 6 بجے کھولے جائیں گے۔
اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر جاری کی گئی ہیں اور شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ندی نالوں کی جانب جانے سے اجتناب کریں اور نشیبی علاقوں کے مکین احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فی الفور 16 پر رابطہ کریں، مال مویشی کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کر لیا جائے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی تیاری مکمل ہے اور ندی نالوں اور پلوں کی سخت مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی۔
Keep Reading
Add A Comment