فاروق ہسپتال مری ایکسپریس وے اسلام آباد میں قومی صحت کارڈ پر MRI اور کینسر کے علاج کی سہولیات کا آغاز کر دیا گیا۔اسی حوالے سےفاروق ہسپتال میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں سینئرز ڈاکٹرز ،صحافیوں اور اسلام آباد راولپنڈی سے شہریوں نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب میں چئیرمین فاروق گروپ آف ہاسپٹلز ڈاکٹر فاروق سعید خان، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سعد بن ہارون ، جنرل طاہر مختاراور ڈاکٹر عمیرنے خصوصی طور پر شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا ۔ اس موقع پرتقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق سعید خان کا کہنا تھا کہ مظفر آباد سے لیکر اسلام آباد تک یہ پہلا ہاسپٹل ہوگا جہاں MRI اور کینسر کے علاج کی سہولیات دیگر سہولیات کے ساتھ ایک ساتھ ایک چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔ ڈاکٹر فاروق کا مزیدکہنا تھا کہ یہ دونوں سہولیات فاروق ہسپتال میںقومی صحت کارڈ پر بھی بالکل فری مہیا کی جائیں گی جو کہ مریضوں کیلئے ایک نعمت سے کم نہیںہوگی۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنڈنٹ ڈاکٹر سعد بن ہارون کا کہنا تھا کہ گزشتہ ۳ سالوں میں فاروق ہسپتال نے کشمیر ، خیبر پختونخواہ، گلگت اور راولپنڈی اسلام آباد کے ہزاروں مریضوں کو تمام سہولیات ایک چھت تلے فراہم کیں۔ MRI اور کینسر ٹریٹمنٹ سنٹر کے قیام سے ہمیں مریضوں کو باقی ماندہ سہولیات مریض کو فاروق ہسپتال میں ہی فراہم کرنے کے حوالے سے مدد ملے گی۔ ڈاکٹر سعد کا کہنا تھا کہ فاروق ہسپتال اگلے مرحلے میں لیور اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا بھی جلد آغاز کرے گا۔فاروق ہسپتال میں ہم شہریوں کوجنرل سرجری ،گائنی کے پروسیجرز،گردوں کا ٹرانسپلانٹ،بچوں اور بڑوں کےدل کی سرجری،کارڈیک سٹنٹ،انجیو گرافی،انجیو پلاسٹی،پی ٹی ایم سی ان سب کی سہولیات ہم یہاں پنجاب اور کے پی کے شہریو ں کوصحت سہولت کے پروگرام کے تحت ،ڈسکائونٹ ریٹ پر دے رہے ہیں،اس کے علاوہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو بھی ہم یہ سہولیات مارکیٹ سے کم قیمت پر مہیا کر رہے ہیں۔فاروق ہسپتا ل کی پاکستان بھر میں خصوصیت یہ ہے ہم تمام سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کر رہے ہیں۔بہارہ کہو اور مری کے لوگوں کو اسلام آباد جانا پڑتا تھا لیکن اب لوگوں کا بھر پور اعتماد ہے فاروق ہسپتال پر وہ اسلام آباد کے ہسپتال میں جانے کی بجائے فاروق ہسپتال کو ہی ترجیحی دیتے ہیں جس کی وجہ ہمارا معیار اور علاج انٹرنیشنل لیول کا ہے۔ہم انشاء اللہ آئندہ بھی اپنا معیار برقرار رکھیں گے اور لوگوں کو بہتر سے بہترین علاج کی سہولت فراہم کریں گے۔

Leave A Reply

Exit mobile version