واشنگٹن :(ما نیٹر نگ ڈیسک )بانی پی ٹی آئی عمران خان کسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے امیدواروں کی فہرست سے باہر ہوگئے ۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا نام آکسفورڈ کے چانسلر کیلئے امیدواروں کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔یونیورسٹی نے امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی ، اس لسٹ میں 38 امیدواروں کے نام شامل ہیں مگر اس میں بانی تحریک انصاف کا نام شامل نہیں ہے۔آکسفورڈ یونیوارسٹی میں چانسلر کا عہدہ روایتی اور علامتی نوعیت کا ہوتا ہے اور اس انتخاب میں نمایاں شخصیات حصہ لے رہی ہیں۔واضح رہے کہ امیدواروں میں برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے سابق وزیرِ اعظم بورس جانسن، مشہور برطانوی آرکیٹیکٹ سر نورمن فوسٹر اور معروف وکیل بیرسٹر پیٹر کریگ شامل ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version