بھارت: مقامی افراد نے گوگل کو غلط قرار دیتے ہوئے مسافروں کی ہدایت کیلئے بورڈ لگا دیا۔
گوگل میپ کا استعمال پوری دنیا میں ہی کیا جاتا ہے لیکن اکثر آپ لوگوں نے بھی یہ تجربہ کیا ہوگا کہ گوگل میپ آپ کو ان راستوں تک بھی پہنچا دیتا ہے جو بند ہوتے ہیں اور پھر آپ کو پریشانی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایسا ہی واقعہ بھارتی ریاست کر ناٹک کے ضلع کوڈاگو میں بھی پیش آیا جہاں آنے والے مسافر گوگل میپ کی مدد لیتے ہیں اور راستہ بند ہونے کی وجہ سے مشکلات میں پھنس جاتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقامی افراد نے یہاں گوگل کو غلط قرار دیتے ہوئے مسافروں کی رہنمائی کیلئے سائن بورڈ نصب کیا ہے جس پر لکھا ہے کہ گوگل غلط ہے یہ سڑک کلب ماہیندرا تک نہیں جاتی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کلب ماہیندار جانے والے مسافروں کی جانب سے بار بار مقامی افراد سے راستہ پوچھا جاتا تھا جس سے تنگ آکر مقامی افراد نے یہ بورڈ لگایا ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔