پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا مثبت دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئےکاروباری ہفتےکا آغاز مثبت ہوا۔ 100 انڈیکس کاروباری ہفتے کے پہلے روز 373 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار 525 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 65 ہزار 656 رہی۔

بازار میں آج 26 کروڑ 11 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 94 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 211 ارب روپے ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version