کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں دستی بم حملے میں 2 افراد کے زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ بلدیہ نمبر 3 میں پیش آیا جہاں دستی بم حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں شہری کےگھر پر دستی بم پھینکا گیا ہے۔ موٹر سائیکل سوار ملزمان شہری کے گھر پر بم پھینک کر فرار ہوگئے۔
دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہےکہ دستی بم حملہ جوئے کا کاروبار کرنے والوں کی آپس کی لڑائی لگتی ہے، پولیس موقع پر پہنچ کر تحقیقات کر رہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق 4 حملہ دو 125 ہنڈا موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔
ذرائع کے مطابق نشانہ بننے والا شخص کراچی میں اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ اس پرگٹکا ماوا کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور بیرون ملک سے موبائل فون اسمگل کرنے کا بھی الزام ہے۔