پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں افطاری میں بے ذائقہ کھانا پکانے پر باورچی کے خلاف مقدمےکے لیے درخواست جمع کرادی گئی۔
پولیس کے مطابق مجاہد نامی شخص نے گزشتہ روز اپنےدوستوں کو افطار پارٹی دی تھی۔
پولیس کو دی گئی درخواست کے متن کے مطابق باورچی کو 20 کلوگوشت اور دیگر سامان لاکر دیا، باورچی نے بے ذائقہ سالن پکایا جس کے باعث افطاری پر آئے دوستوں نے بےعزتی کی اور ناراض ہوگئے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ باورچی نے 2 دیگوں کا سامان چوری کرلیا اور دیگوں میں نہ ڈالا۔
اس حوالے سے باورچی کا مؤقف ہےکہ وہ روزےکی وجہ سےکھانےکا نمک نہیں چکھ سکا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ معاملےکے حوالے سے انکوائری کی جا رہی ہے۔