بھارتی ریاست گجرات کے کاروباری شخص نے 200 کروڑ بھارتی روپےکی رقم عطیہ کرکے رہبانیت (سنیاسیت) اختیار کرلی۔

ریاست گجرات میں کنسٹرکشن کے کاروبار سے وابستہ معروف شخصیت بہاویش بھاندری اور ان کی بیوی نے 200 کروڑ کی رقم عطیہ کرکے رہبانیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

بہاویش بھاندری اور ان کی بیوی نے اپنی تمام دولت فروری کے مہینے میں ایک تقریب کے دوران عطیہ کردی تھی۔

بھاندری خاندان کے افراد نے 35 لوگوں سمیت ایک جلوس کی شکل میں 4 کلومیٹر تک سفر کیا، بھاندری خاندان کے افراد نے دوران جلوس ہی اپنا تمام مال و دولت بشمول موبائل فونز اور ایئر کنڈیشنز بھی لوگوں کو عطیہ کردیے۔

دونوں میاں بیوی نے یہ قدم اپنے بچوں کی راہ پر چلتے ہوئے اٹھایا، والدین کے 2 بچے جن میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں، پہلے ہی سال 2022 میں سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر رہبانیت اختیار کرچکے ہیں۔

بھارتی ریاست گجرات میں پچھلے سال بھی ہیروں کے کاروبار سے وابستہ ایک کروڑ پتی تاجر نے اسی طرح اپنی دولت لوگوں میں عطیہ کردی تھی، ان کے بیٹے نے بھی اس سے 5 سال قبل رہبانیت اختیار کرلی تھی۔

Leave A Reply

Exit mobile version