آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کے معاملے پر وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کے آپس میں معاملات طے ہوگئے۔ْ
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے نئے تعینات ہونے والے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو پیرکو ریلیو کردیا جائےگا۔
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق علی ناصر رضوی منگل کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔علی ناصر رضوی اس وقت ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آئندہ پنجاب سےکوئی افسر درکار ہو تو وزیراعلیٰ سے پیشگی اجازت لینا ہوگی، اس حوالے سے حکومت پنجاب نے وزارت داخلہ کو انتباہ جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کا مؤقف ہےکہ پنجاب میں پہلے ہی افسران کی کمی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اپنے افسران سے استفادہ کرے۔