امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف ہونے والا احتجاج دیگر یونیورسٹیوں تک پہنچ گیا۔

ییل (Yale) اور نیویارک کی یونیورسٹیوں میں بھی فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے احتجاج کیا گیا۔

احتجاج میں شامل طلبہ نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا، پولیس نے احتجاج کرنے والے متعدد طلبہ کو گرفتار کرلیا۔

کولمبیا یونیورسٹی میں صورتِ حال کشیدہ ہونے پر گزشتہ روز تمام کلاسز ورچوئل کر دی گئیں۔ کولمبیا یونیورسٹی میں جمعرات کو اسرائیل کے خلاف احتجاج پر 108 طلبہ کو گرفتار کیا گیا تھا، کئی طلبہ کو داخلہ منسوخی کے نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے۔

بے دخل کیے جانے والے طلبہ میں رکن امریکی کانگریس الہان عمر کی بیٹی بھی شامل ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version