بھارتی شہر احمد آباد میں کچھ اسکولوں کو بم سے اٹھانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے تین اسکولوں کی انتظامیہ کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں جس میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ پولیس کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے خوفزدہ ہونے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

مقامی پولیس حکام کے مطابق احمد آباد کے 5 سے 6 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے لیکن اس حوالے سے خوف میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اگلے روز الیکشن ہے اور یہ سیاسی معاملہ ہوسکتا ہے۔ْ

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ اس سے قبل نئی دہلی کے بھی کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی جب کہ یکم مئی کو مجموعی طور پر 131 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔

Leave A Reply

Exit mobile version