وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اگر صوبے کے حقوق نہ دیے گئے تو تحریک چلائیں گے۔

کابینہ اجلاس کےبعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے، صوبے میں لوڈشیڈنگ برداشت نہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخواکے لوگوں کو چور کہنا برداشت نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق نے خیبر پختونخوا کے ڈيڑھ سو ارب روپے دینے ہیں، ہمارے صوبے کے بقایاجات واپس کیے جائیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ لوگوں کو ان کاحق دیناچاہتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہاکہ پارٹی کے ساتھ ہوئے ظلم کو معاف کر کے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version