حیدرآباد میں سلنڈر دھماکے کے 2 اور زخمی آج سول اسپتال کراچی کے برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گئے، واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق 14 زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے 8 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

خیال رہےکہ 2 روز قبل حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔

آتشزدگی کےباعث دکان میں موجود سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے، دھماکے اور آتشزدگی سےآس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

حیدرآباد میں واقعے کے بعد آج بھی فضا سوگوار رہی اور علاقے میں کاروبار اور دکانیں بند رہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version