Author: News Desk
اسلام آباد: پاکستان میں وبائی امراض میں خطرناک حد تک تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔جو سالانہ 60 فیصد سے زیادہ اموات کا سبب بن رہے ہیں۔ پاکستان اب ذیابیطس کے پھیلاؤ میں عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے، ذیابیطس کے ساتھ رہنے والے بالغوں کی تعداد 2011 میں 6.3 ملین سے بڑھ کر 2024 میں 36 ملین تک پہنچ گئی، اس کے ساتھ ساتھ10لاکھ لوگ ابتدائی درجے کی زیابیطس میں مبتلاء ہیں۔ صرف ذیابیطس کی وجہ سے ملک میں روزانہ 1,100 سے زیادہ اموات ہو رہی ہیں۔ پاکستان میں 2100سے زیادہ روزانہ کی اموات کا باعث بننے والی…
لاہور:پنجاب میں ایک لاکھ صارفین کے لیے مفت سولر پینل اسکیم کا افتتاح کردیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کردیا، جس کے تحت صوبے کے صارفین آج ہی سے ایس ایم ایس یاآن لائن پورٹل پر گھر بیٹھے اپلائی کرسکتے ہیں ۔اسکیم کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فری سولر پینل اسکیم کا مقصد عوام کو مہنگی بجلی سے مستقل ریلیف دینا ہے۔ فی یونٹ 14روپے سبسڈی سے پنجاب کے 73لاکھ صارفین مستفید ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے وسائل عوام کی سہولت اور…
پاکستان شوبز کی اداکارہ مہر بانو بولڈ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔میرے ہم نشین، بلا، میرے پاس تم ہو، چڑیلز اور ٹکسالی گیٹ جیسے مشہور ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مہربانو ان دنوں اپنی بولڈ ڈانس ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہیں اور انہیں نامناسب لباس پہن کر ڈانس کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مہر بانو کی شادی ہدایت کار اور پروڈیوسر شہروز کاظم علی سے ہوئی ہے جس کے بعد سے وہ اسکرین سے غائب ہیں…
ایف بی آر نے شادی ہالز پر ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو کردیا، ٹیکس ہال مالکان کے بجائے بکنگ کرنے والے سے علیحدہ سے وصول کیا جائے گا۔کراچی میں ایف بی آر حکام سے شادی ہال ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ شادی کی تقریبات پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے پر شادی ہال مالکان اور ایف بی آر میں معاملات طے پاگئے۔صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس کے مطابق شادی ہال میں تقریب کرنے پر بکنگ کرانے والی پارٹی سے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جائے گا۔صدر شادی ہال ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا…
اسلام آباد:احتساب عدالت نے 190ملین پاونڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے عمل درآمد کے لیے نوٹس دوبارہ جاری کر دیا۔جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا لیکن بشریٰ بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں۔ ملزمان کی جانب سے آج بھی 342 کے سوالناموں پر جواب داخل نہ کروائے گئے۔عدالت نے بشریٰ بی بی کو گرفتاری کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم…
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے اہم مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو وہ سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔یہ اقدام پی ٹی آئی کے” کرو یا مرو”کے احتجاج کی بظاہر ناکامی کے بعد سامنے آیا ہے، جس کا مقصد ان کی رہائی اور پارٹی کی حمایت حاصل کرنا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے عمران خان نے پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا جو دو اہم معاملات پر وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔اہم معاملات…
مجھے ڈی چوک پر اکیلا چھوڑنے اور میرے فرار کے بیانات دینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، بشریٰ بی بی
پشاور:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ مجھے ڈی چوک پر کارکنوں کے ساتھ اکیلا چھوڑ کر تمام سرکردہ رہنما فرار ہوگئے ان کے خلاف کارروائی ہوگی، میں بھاگنے والی نہیں تھی میری گاڑی پر سیدھی فائرنگ کی گئی۔ ڈی چوک احتجاج کے بعد بشریٰ بی بی کا موقف سامنے آیا ہے جس کے مطابق وہ ان پارٹی قائدین سے سخت ناراض ہیں جو ان پر 24 نومبر کے احتجاج سے کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگنے کا الزام لگا رہے ہیں اور انہوں ںے اس حوالے سے میڈیا پر بیانات دیے ہیں۔چار…
نزاکت حسین (سابقہ سینئروائس پریزیڈنٹ پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی)کاکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی مکمل حمایت کا اعلان
"کتاب سادہ رہے گی کب تک کبھی تو آغاز باب ہو گا جنہوں نے ہستی اجاڑ دی کبھی تو ان کا حساب ہو گا” ( )سابقہ سینئر وائس پریزیڈنٹ پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی نزاکت حسین نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی موجودہ وقت میں کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی محافظ ہے۔نزاکت حسین نے کہا کہ ہم سب نے دیکھا کشمیر میں چھوٹے بڑے شہر مکمل طور پر بند ہیں ۔جس سے صاف ظاہر ہو رہا کہ پوری کشمیری عوام جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ان…
اسلام آباد:اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا کہ کسی فرد کا اپنی واضح جنس کو تبدیل کرنا ناجائز ہے تاہم غیر واضح جنس کا ابہام دور کر کے تعین جنس جائز ہے۔اپنے ایک بیان میں راغب نعیمی نے کہا کہ کسی فرد کا اپنی واضح جنس کو تبدیل کروانے کی اسلام میں سختی سے ممانعت ہے اور یہ عمل ناجائز ہے۔انہوں نے کہا کہ البتہ غیر واضح جنس کا ابہام دور کرنے کیلیے اس کا تعین جائز ہے۔راغب نعیمی نے کہا کہ خنثی افراد کے لیے انٹرسیکس کا لفظ استعمال کیا جائے اور انہیں ٹرانسجینڈر…
پی ٹی آئی رکن کے ہاتھ میں آنسو گیس کی گن تھی جو پاکستان میں دستیاب نہیں، اپوزیشن لیڈر کے پی
پشاور:خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عباداللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکن کابینہ کے ہاتھ میں آنسو گیس کی وہ گن تھی جو پاکستان میں دستیاب نہیں ہے۔کے پی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباد اللہ نے کہا کہ خوش قسمتی یا بدقسمتی ہے کہ پہلے دن سے اس ایوان میں رونا دھونا شروع ہوگیا ہے۔پی ٹی آئی کے احتجاج پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا مؤقف ہے کہ کسی بھی سیاسی کارکن پر گولی…